پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا ،وزیر اعظم شہباز شریف کا شاہد آفریدی کو جواب

15  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہبا ز شریف نے شاہد خان آفریدی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن

کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف کو ملکی اور غیرملکی شخصیات اور رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی۔ اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اْمید کرتا ہوں کہ آپ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیا گیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پرسابق کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ آفریدی صاحب، پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…