لاہور(مانیٹرنگ،این این آئی)تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس کٹوتی کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ چھ لاکھ روپے تنخواہ والے ملازمین کا ٹیکس نہ کاٹنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھ لاکھ سے زائد آمدنی والے ملازمت پیشہ افراد کو انکم ٹیکس کٹوتی میں شمار نہ کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے
ریلو ے سے ریٹا ئر ہو نے والے ملا زمین کی پنشن میں تا خیر کا نو ٹس لیتے ہو ئے اے جی پی آر کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ریٹا ئر ہو نے والے سر کا ری ملا زمین کے پنشن کیس تیس دن کے اندر فائنل کریں اور 65 فیصد پنشن کی ادا ئیگی کو ریٹا ئر منٹ کے فو را بعد یقینی بنا یا جا ئے۔ انہوں نے تمام وفاقی سر کا ری اداروں کو ہد ایت کی کہ وہ ریٹا ئر ہو نے والے ملازمین کے پنشن کے کا غذات ریٹا ئر منٹ سے چھ ماہ قبل تیار کر نا شروع کر یں اور ریٹا ئر منٹ سے قبل فا ئنل کر لیں تا کہ ریٹا ئر ڈ ملا زم کو ما لی مشکلا ت کا سامنانہ کر نا پڑ ے۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات پنشن اصلاحات پر ما نیٹر نگ کمیٹی کی رپورٹ مو صول ہو نے پر دیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے حال ہی میں پنشنروں کے مسائل کے حل کے لئے سینئر ایڈوائزر ایوب تر ین کی سر برا ہی میں ایک ما نیٹر نگ کمیٹی قا ئم کی ہے جس نے اپنے ایک اجلا س کی کا رروائی کے با رے میں وفاقی محتسب کو بر یفنگ دی۔ وفاقی محتسب نے ما نیٹر نگ کمیٹی کو ما ہا نہ اجلا س منعقد کر کے صو رت حال کی نگرا نی کر نے کی ہدا یت بھی کی ہے۔مانیٹرنگ کمیٹی برائے پنشن اصلا حات کے اجلا س کے دوران پنشنروں کے مسا ئل کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔ اجلا س میں تمام متعلقہ اداروں کے علا وہ پنشنروں کے نمائند گان نے بھی شرکت کی اور کمیٹی کو اپنی مشکلات کے با رے میں آ گا ہ کیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا کہ ریٹا ئر ہو نے والے
ملا زم کے پنشن کے کا غذات تیار کر نا اور انہیں حفا ظت سے رکھنا محکمے کی ذمہ داری ہے۔ کمیٹی کے اجلا س میں اے جی پی آر کے نما ئند ے نے بتا یا کہ اگر کسی ملا زم کے پنشن کے کا غذات مکمل نہ ہوں تو اسے آ خر ی تنخواہ کا 65 فیصد ایک سال کے لئے فو را ملنا شروع ہو جا تا ہے۔ مز ید برآں اے جی پی آر کے نما ئند ے نے پنشن کا کیس جمع کرا نے کے ایک ماہ کے اندر پنشن کیس کی تکمیل کر نے کی یقین دہا نی کرا تے ہو ئے بتا یا کہ اگر کا غذات مکمل ہوں تو ایک ماہ میں پنشن جا ری کر دی جا ئے گی۔ وفاقی محتسب نے وزارت صحت کی تحسین بھی کی جہاں پنشن کا کو ئی ایک کیس بھی زیر التوا نہیں۔