جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پٹرول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز، ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔اسی طرح اوگرا نے زیادہ سے زیادہ پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیدی ہے پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جڑانوالہ میں رمضان کی رونقوں کو مہنگائی کی نظرلگ گئی، بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوا افروز ہے، روزہ داروں کوافطاری میں دسترخوان پر من پسند مشروبات، مختلف اقسام کے اچار اور چٹنیاں اچھی لگتی ہیں مگر کیا جائے ظالم مہنگائی کا، ان کی قیمتوں میں فی کلو 50 سے 80 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے، اس صورت میں گاہک اور دکانداروں دونوں پریشان ہیں۔دوسری جانب پھل مہنگا ہونے کے سبب اکثر لوگ بازار سے بنی بنائی فروٹ چاٹ خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں،

ان کا کہنا ہے کہ گھر میں چاٹ بنانے کے لئے کئی اقسام کے فروٹ خریدنے کی سکت نہیں۔مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمتوں میں بھی 25 سے 40 فی صد تک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی فروخت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…