وزیراعظم شہباز شریف کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

13  اپریل‬‮  2022

پشاور(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس

کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الانس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔دوسری جانب سابق گورنر خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ہماری فوج نا صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا کی فوج ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ ن لیگ نے ڈان لیکس کے ذریعہ فوج کے ساتھ غداری کی، اس کا مقدمہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میموگیٹ کے ذریعے فوج کے ساتھ غداری کی۔شاہ فرمان نے کہا کہ وہ کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا دشمن ہماری فوج کے خلاف بات کرنا چاہتا ہے، عمران خان سمیت پوری پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق گورنرخیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس اور میموگیٹ کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے والوں سے بھی نمٹیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…