اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان میں شدید غم و غصے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی عمران خان کی حمایت میں احتجاج ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔
تاہم ایک افسوسناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ احتجاج کے دوران پاکستان کے سبز پاسپورٹ بھی جلا ئےگئے ہیں ۔ اس حوالے سے معروف صحافی اظہر جاوید نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ اور سیز پاکستانی پاسپورٹ کو جلا رہے ہیں ۔ صحافی اظہر جاوید نے ان کے اس افسوسناک عمل پر کہا ہے کہ ’’استغفراللّٰہ‘‘ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کیلئے لعنت بے شمار ہو ۔ صحافی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہئے۔ اظہر جاوید نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک سپورٹر نے پاکستان کا جھنڈا جلا دیاتھا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پی ٹی آئی کا ایک سپورٹر پاکستانی جھنڈے کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فوج کے خلاف پشتو میں بات کر رہا ہے۔ نوجوان کہتا ہے کہ پاکستان کو نہیں مانتا، فوج کو نہیں مانتا۔ یہ نوجوان حساس ادارے کے سربراہ پر بھی برستا رہا اور سعودی عرب کے بارے میں بھی اس نے بات کی، آگ میں لپٹے قومی پرچم کو بار بار کیمرے کے سامنے لاتا رہا۔
استغفراللّٰہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کیلئے لعنت بے شمار ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہئے اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے pic.twitter.com/NIQNGIGUnc
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) April 11, 2022