اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے والد کے لیے نیا نعرہ لگادیا۔سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نےاپنے والد آصف زرداری کی تصویر شیئر کی اور نعرہ لگایا۔عام طور پر آصف زرداری کے لیے ان کے کارکن ’ایک زرداری سب پر بھاری‘ کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن بلاول نے اس بار نعرہ ’ایک زرداری سب سے یاری‘ سے تبدیل کردیا۔
Aik Zardari
Sab say Yaari
✌️ pic.twitter.com/X61VoyFOtt— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 11, 2022