ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی ادارے فچ نے آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔فچ نے پاکستان کی معیشت بارے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے۔عالمی ادارہ فچ کے مطابق رواں

مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کو آئندہ مالی سال 20 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔فچ کا اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال چین اور سعودی عرب کے 7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، چین اور سعودی عرب سے لیا گیا قرض رول اوور بھی کیا جا سکتا ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، کموڈٹی پرائس بڑھنے سے پاکستان کو بیرونی اور مالی خسارے کا سامنے رہے گا۔حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جھٹکا کرنٹ اکائونٹ خسارے کا باعث بنے گا جبکہ تجارتی خسارہ میں اضافہ روپے کی بے قدری کا باعث بن سکتا ہے۔فچ کے مطابق حکومت میں تبدیلی آئی ایم ایف پروگرام کے بقیہ تین جائزوں کی بروقت تکمیل کو پیچیدہ بنا سکتی ہے، نئی حکومت کے ساتھ آئی ایم ایف حکام دوبارہ بات چیت کریں گے۔چین اور پاکستان کی دو طرفہ مالی اعانت مضبوط رہے گی جبکہ پاکستان کی قیادت میں تبدیلی سے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات میں کمزوری کا امکان نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…