اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نو منتخب حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول کر لیے گئے تو پھر وہ پنجاب اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہو سکتے ہیں جس کے بعد موجود ہ حکومت کی مشکلات میںاضافہ بڑھ جائے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے استعفے دینا شہباز شریف کی جیت کو کھٹائی میں ڈالنا چاہتے تھےلیکن شہباز شریف کی تقریر نے ان کے اس تاثر کو کافی حد تک کم کیا ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم کی پہلی تقریر شاندار ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنا آئندہ کا روڈ میپ دیں اور بتائیں کہ کتنے دن حکومت کریں گے