اسلام آباد (این این آئی)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈپازٹس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جمع کرائے ہیں، جس سے آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرایا گیا، زرمبادلہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ایس بی پی نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے رقوم نکلوائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مارچ 2022 اعداد کے مطابق دنیا کے 176 ملکوں میں بسے پاکستانیوں نے 3 لاکھ 88 ہزار 494 روشن ڈیجیٹل اکاو?نٹس میں 3 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے تھے،اپریل کے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر شامل کرلینے کے بعد آر ڈی اے کھاتوں کا بیلنس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہیکہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے غیر معمولی رقوم نکلوائے جانے اور رقم جمع کرانے میں سست روی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔