جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

باپ نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا،خالد مگسی

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا ہے کہ باپ ہماری پارٹی ہے اور ہم نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے خالد مگسی نے ایوان میں اظہار خیال میں کہاکہ آصف زرداری نے

سب کو جوڑا، 170 میں ہم نے 4 ووٹ ملائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کو باندھ کر ہرایا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا،ایک بہادر کی طرح،بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے، بس اتنا ہی کہوں گا، خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر۔انھوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے المناک دن ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک بے خوف رہنما کو کرپٹ مافیا نے نشانہ بنایا اور وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے پر مجبور کیا۔انہوںنے کہاکہ امید ہے عمران خان دوبارہ اٹھیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان کے اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…