ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

طلاق کی خبروں کے بعد سجل نے پہلی پوسٹ شیئر کردی

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکار احد رضا میر سے طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔گزشتہ کچھ دنوں سے سجل علی اور احد رضا میر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہ خبریں سامنے آئی

ہیں کہ اس جوڑے نے طلاق لے لی ہے۔ایسے میں اس جوڑی کے مداح جہاں افسردہ ہیں تو وہیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نظر جمائے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی تک دونوں کی جانب سے اپنی طلاق سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اب سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ بیرنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی مغربی طرزِ کے لباس جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں اور کافی پْراعتماد نظر آرہی ہیں۔سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کبھی نہ کرنے دیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک اس پوسٹ کو تین لاکھ کے قریب صارفین لائک کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…