منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

میری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے ، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ، میرٹ کو سامنے رکھ کر فیصلہ دیا گیا یہ فیصلہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا، یہ جیت ہماری جیت نہیں یہ پاکستان کے آئین کی جیت ہے یہ جمہوریت کی جیت ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ،ایم کیوایم کے کنونئیرخالدمقبول صدیقی سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ ہم سب پوری قوم کے ساتھ اپنے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں عدالت کے فیصلے کے نتیجہ میں پاکستان کے آئین کو مضبوط کیا عدالت عظمٰی کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لے گا نہ کسی کی ہار نہ کسی جیت ہوئی بلکہ یہ بائیس کروڑ عوام اور عدلیہ کی جیت ہے عدالت نے میرٹ کو سامنے رکھ کر فیصلہ دیا یہ فیصلہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اتحادیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا اگلا مرحلہ عدالت عظمٰی کے فیصلہ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ طے کریں گے صدق دل سے کہنا چاہتا ہوں ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا نیب نیازی گٹھ جوڑ کو توڑریں گے پی ٹی آئی مستعفی ہوتی ہے تو اس کی مرضی ہے ہم سب ملکر اس ملک کی جتنی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے ہمارے کاندھوں پر بوجھ آن پڑا ہے یہ مرحلہ بھی طے کریں گے تمام رہنماؤں کا شکریہ انہوں نے مجھے نامزد کیا ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ جادو ٹونہ حرام ہے جادو ٹونے سے ملک نہیں چلائیں گے ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ جیت ہماری جیت نہیں یہ پاکستان کے آئین کی جیت ہے یہ جمہوریت کی جیت ہے ہم میڈیا کی آزادی بحال کریں ملکر ایسی انتخابی اصلاحات لائیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہوں گی۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے تین اپریل کو جو کچھ ہوا وہ پارلیمان پر حملہ تھا ہمارا اصل امتحان اب آئے گا مسائل کو حل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

مولانا اسد محمود نے کہاکہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم اس آئین کی بحالی چاہتے جو انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کا تحفظ کرتا ہے یہ کی فرد یا تو نظیم کی کامیابی نہیں یہ پوری قوم کی فتح ہے۔ اپنی گفتگو میں اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ عدالت نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے پاکستان میں آئین کی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے اب تلخیوں کی گنجائش نہیں ہے۔

شاہ زین بگٹی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک ہی نظریے پر اکھٹے ہوئے ہیں ملک کی خدمت کرنی ہے پی ٹی آئی کے بھائی کو بھی کہنا چاہتا ہوں آئیں ملکر کر بیٹھیں۔ اختر مینگل نے کہاکہ ہمیں ہلکی سے امید کی کرن نظر آئی ہے میڈیا کا شکر گزار ہوں دن رات محنت کی سخت مراحل کا بھی خوش اسلوبی سے مقابلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…