اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

ہیومن رائٹس واچ نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کو آئینی بغاوت قرار دیدیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی بغاوت قرار دیدیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اقدام پاکستانی شہریوں کو اپنی حکومت کے انتخاب کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام نے پاکستان کو سنگین آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اتوار کے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…