ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں خواتین کو بلیک میل کرکے نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کا انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)کراچی میں خواتین کو بلیک میل کرکے نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کو متاثرہ خاتون کا بیان موصول ہوا ہے جس میں خاتون نے بتایا کہ گینگ کے کارندے خود کو انٹیلی جنس اہلکار ظاہر کرتے ہیں، زین نامی شخص نے واٹس ایپ پر

رابطہ کرکے کہا آپ کی اور آپ کی بیٹی کی نازیبا وڈیو ہمارے پاس ہے۔متاثرہ خاتون شگفتہ نے کہا کہ ملزمان نے کہا کہ ہم نے آپ کے گھر میں کیمرے لگائے ہیں، انٹیلیجینس میں ہوتا ہوں ، تمہارا رشتے دار حیدر ہمارا افسر ہے، تنگ کررہا ہے اس کو روکو نہیں تو اچھا نہیں ہوگا۔خاتون نے کہا کہ حیدر کو بتایا تو اس نے کہا زین کو مارکر پھینک دیا ہے اب تنگ نہیں کرے گا، اسی نمبر سے پھر قمر اور رئیس نامی اشخاص نے تنگ کرنا شروع کردیا، میرے شوہر کے قتل کی دھمکیاں دیکر میری اور میری 15 سالہ بیٹی کی نازیبا وڈیو بنوائی۔خاتون نے کہا کہ مجھے اور میری بیٹی کی عزت خراب کرنے میں حیدر، کاشف، رئیس، قمر اور زین ملوث ہیں، مجھے غلط کاموں کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ نہ ماننے کی صورت میں پانچ لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں، ورنہ میرے شوہر کو قتل اور ویڈیو وائرل کردیں گے، میں اعلیٰ پولیس افسران سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…