”میرا بھی استعفیٰ دینے کا ارادہ تھا لیکن۔۔۔” سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

4  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ اس ریفرنس کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتا تھا،موجودہ حالات میں استعفے کا مطلب میدان چھوڑنے کے مترادف تھا۔فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ریفرنس کے بعد مستعفی ہونے کا

ارادہ رکھتا تھا، موجودہ حالات میں استعفے کا مطلب میدان چھوڑنے کے مترادف تھا۔خالد جاوید خان نے کہا کہ جسٹس مقبول باقر کا عدالتی کیریئر شاندار رہا،پی سی او کے دوران جسٹس مقبول باقر کے کردار کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سال2007 میں آمر کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اسے سزا بھی بھگتنا پڑے گی، آج کل سیاسی مخالفین کے خلاف آرٹیکل 6 آسانی سے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 6 سمجھنے کیلئے2007 کے واقعہ کو ذہن نشین کرنا ہوگا، آئین کے آرٹیکلز کا مقصد کسی کی ملک سے وفاداری جانچنا نہیں ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس مقبول باقر کو 2007 کے واقعے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑی تھی، سال 2013 کا دہشتگردی کا حملہ بھی ان کی ہمت متزلزل نہ کرسکا۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ جسٹس مقبول باقر نے دیگر ججز سے مل کر جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کالعدم قرار دیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں اٹارنی جنرل، سینئر وکلا اور بار نمائندگان شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…