عمران خان نے اسد قیصراورقاسم سوری سے آئین شکنی کروا کر آرٹیکل 6 کیلئے فٹ کروایا، سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

3  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جاتے جاتے بھی اپنی احسان فراموشی اورسفاکیت کی روایت زندہ رکھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ”عمران خان نے جاتے جاتے بھی اپنی احسان فراموشی اورسفاکیت کی روایت زندہ رکھی، ہمارے دوست اسد قیصر اور قاسم سوری سے آئین شکنی کروا کر آرٹیکل 6 کیلئیفٹ کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جنرل اسد اورجنرل قاسم بھی نہیں ہیں کہ بچ جائیں گے۔انہوں  نے کہا ہے کہ چودھری سرورہوشیار نکلے، سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ شاید آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی بھی پھنس جائیں۔ قبل ازیں سینئر صحافی سلیم صافی نے دعوی کیا ہے کہ پہلیعمران نیسیکورٹی اداروں کوبلیک میل کیاتاکہ وہ انہیں بچائیں،کام نہ بناتومنت ترلہ اورلالچیں دیناشروع کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ”پہلیعمران نیسیکورٹی اداروں کوبلیک میل کیاتاکہ وہ انہیں بچائیں،کام نہ بناتومنت ترلہ اورلالچیں دیناشروع کیں،وہ نیوٹرل رہنیپرمصروف رہیتوحالات ایسیخراب کرنیکی کوشش کی کہ وہ مداخلت پرمجبورہوں لیکن وہ مداخلت کیمعاملیمیں ابلسوٹلی ناٹ کہہ رہیہیں۔انشااللہ سپریم کورٹ جلد بحران کاحل نکال دیگا۔سینئر صحافی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے۔ ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ”چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے۔ ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی اور حیران کن گواہیاں زلفی بخاری،فیصل جاوید، ان کے اے ڈی سی بھائی اور مانیکا خاندان کی ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…