اسلام آباد (این این آئی)بھارت گزشتہ دس برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس نے اس عرصے کے دوران سوا ارب ڈالر سے زائد نئے ہتھیاروں اور دفاعی نظام کی خرید پر صرف کیے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق
سویڈن کے ایک سرکردہ تحقیقی ادارے ’’سٹاک ہولم انٹرنیشنل پیش ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ‘‘Stockholm International Peace Research Institute نے اپنی ایک رپورٹ کہا کہ گزشتہ دس برس کے دوران بھارت میں اہتھیاروں کی خرید میں 24فیصد اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اسلحے کی خریداری میں مشرق وسطی کے ممالک اور ایشیا میں سب سے آگے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ ، روس ، فرانس، جرمنی اور چین ہتھیار برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران پاکستان میں ہتھیاروںکی خرید میں ایک تہائی کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر محقق سیمون ٹی ویزے مین نے انٹرویو میں بتایا کہ اس رپورٹ میں بڑے جنگی ہتھیاروں کی خرید اور برآمدات کی بنیاد پر ملکوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔