بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایک بار پھر چینی بیرون ملک بیچنے کا پلان

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی)شوگر انڈسٹری کے قابل اعتماد ذرائع نے کہا ہے کہ آزمودہ برادر ملک چین پاکستان سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں سو ڈالر فی ٹن زیادہ قیمت پر چینی خریدنے کو تیار ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق چین پاکستان کیساتھ دوطرفہ

تجارت کو متوازن بنانے کیلئے عالمی منڈی کی قیمت سے بھی کم و بیش سو ڈالر چینی خریدنے کی پوزیشن میں ہے۔ جب شوگر انڈسٹری آف پاکستان کے ان باخبر ذرائع سے پوچھا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کے فی ٹن ریٹ کیا ہیں تو انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کے ریٹ 573ڈالر تک چلے گئے ہیں۔ پاکستان اگر دس لاکھ ٹن چینی کم سے کم ہی ایکسپورٹ کرے تو اسے چھ سو کروڑ روپے کا زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے اور چین چونکہ عالمی منڈی سے سو ڈالر کے لگ بھگ زیادہ قیمت پر برادر ملک پاکستان سے چینی 670ڈالر فی ٹن خریدے تو پاکستان کو 8 سو کروڑ روپے کا زرمبادلہ ملے گا۔دوسری جانب پاکستان دوبارہ اضافی چینی کی پیداوار رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ ایک سال کے دوران چینی کی پیداوار میں 20لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں رواں سال چینی کی پیداوار 75لاکھ ٹن ہوگی جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار میں 20لاکھ ٹن اضافے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ اضافی چینی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81روپے فی کلو گرام ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…