کولمبو(این این آئی)سری لنکا نے دہائیوں کے بدترین اقتصادی بحران میں ضروری اشیا کی درآمد کے لیے بھارت سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ مانگ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا نے ضروری اشیا کی درآمد کے لیے بھارت سے ایک ارب ڈالر کا اضافی قرضہ مانگا ہے۔
سری لنکا میں میں گزشتہ دو برسوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ستر فیصد کمی آئی ہے جس سے اس کی کرنسی کی قدر گرگئی ہے اور ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے سری لنکاعالمی قرض دہندگان سے مدد لینے کی کوشش کر رہا ہے۔سری لنکا میں ایندھن کی سپلائی میں کمی آئی ہے اور خوراک کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے سری لنکا کی حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب نئی دہلی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ قرضہ کی درخواست کو پورا کریں گے جس سے سری لنکا چاول، گندم کا آٹا، دالیں، چینی اور ادویات جیسی ضروری اشیا کی درآمد کے لیے استعمال کریگا۔سری لنکا کے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ بھارت کی وزارت خارجہ نے بھی فوری طور پر اس خبر پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ۔واضح رہے سری لنکا کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا سری لنکا کے پاس درآمدات کی ادائیگی کے لیے ڈالرز کی کمی کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔