بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں 500سائیکلیں چرانے والا شخص گرفتار

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پولیس نے ایک برطانوی شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر لگ بھگ 500 سائیکل چرانے کا الزام ہے۔ تمام سائیکلیں ایک ڈھیر کی صورت میں رکھی گئی ہیں اور وہ گوگل میپ سے بھی دکھائی دیتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ شائرکے 54 سالہ شخص پر

سائیکلیں چرانے کا الزام ہے اور اس کے گھر کے پاس ہی ایک کھلی جگہ پر سینکڑوں سائیکلیں بھی موجود ہیں جو مٹی سے بے رنگ ہورہی ہیں اور وہاں چوہوں کا راج ہے۔ سائیکلیں گزشتہ پانچ برس میں چراکر جمع کی گئی ہیں اور اب ایک بڑے ڈھیر کی شکل اختیار کرچکی ہیں۔پولیس کے مطابق ان سائیکلوں کی اکثریت چوری کی گئی ہے اور اب ان کے مالکان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ شائر کا یہ علاقہ کئی برس سے سائیکل چوری کا ایک بڑا مرکز تھا یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ میں اسے سائیکل سواروں کے لیے بدترین مقام بھی کہا جانے لگا تھا۔عوام اور خود پولیس بھی حیران ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سائیکل یہاں کیسے جمع ہوئیں، اب تک اسے پر نظر کیوں نہیں گئی اور اگر یہ فروخت نہیں کی گئیں تو پھر اس چوری کا مقصد کیا تھا۔ایک پڑوسی نے بتایا کہ کئی برس سے سائیکلوں سے بھرا ٹرک رات میں آیا کرتا ہے لیکن ہم نے اس پر توجہ نہیں دی۔ تاہم پڑوسی نے سائیکل چور سے پوچھا کہ اتنی سائیکلیں کس لیے جمع کی گئی ہیں؟ تو اس نے کہا کہا یہ غریب افریقی بچوں کو دی جائیں گی۔ تاہم ایک طویل عرصے بعد بھی یہ سائیکلیں وہیں موجود رہیں۔تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…