جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں گھریلو تشدد کا شکار ہر دوسری عورت کا تعلق کن 3 شہروں سے نکلا؟افسوسناک انکشاف

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پنجاب میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی ہر دوسری عورت کا تعلق 3 شہروں سے ہوتا ہے۔پنجاب میں صنعتی ترقی اور جدید درس گاہوں کے باوجود تین شہرعورت کے لیے غیرمحفوظ ہیں۔یہاں گھریلو تشدد پروان چڑھ رہا ہے ۔

ایس ایس ڈی او تنظیم نے افسوس ناک اعداداوشمار بتائے ہیں۔پنجاب میں لاہور،فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں تشدد کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔سڑکوں بازاروں میں لڑائی جھگڑے کے دوران عورت پر تشدد کے واقعات میں لاہورسرفہرست ہے جہاں 1 سال کے دوران 5 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد میں ایسے واقعات کے 1726 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گوجرانوالہ ایک ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ برس پنجاب بھرمیں خواتین پر تشدد کیساڑھے25 ہزارکیسزرپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ گھر کی چاردیواری میں بھی تشدد کے واقعات کا سلسلہ رک نہیں سکا۔ لاہور میں 155 خواتین گھروں میں تشدد کا شکار ہوئیں اور انتقال کرگئیں۔گوجرانوالہ میں 143 کیسز جبکہ فیصل آباد 62 خواتین مار پیٹ سہتی رہیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…