بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کی حکومت نے جرمن نشریاتی ادارے پر بھی پابندی لگا دی

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے پر بھی افغانستان میں طالبان کی حکومت نے پابندی لگا دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبورگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ افغانستان میں آزادی صحافت

اور اظہار رائے پر بڑھتی ہوئی پابندیاں بہت پریشان کن ہیں۔ پیٹر لمبورگ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مواد کے نشر کیے جانے کو مجرمانہ ٹھہرانا افغانستان میں ترقی کے مواقع کو روکنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آزاد میڈیا ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ہم ہر وہ کام کریں گے، جس کے ذریعے ہم افغان عوام تک انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیر جانبدارانہ معلومات پہنچاتے رہیں۔ادھر طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے طالبان انتظامیہ کے اس اقدام کو درست قرار دیا ۔ سمنگانی کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے، خاص طور پر ٹی وی پر نشر کردہ مواد پر طالبان کا کوئی کنٹرول نہیں کہ کس رپورٹر نے کیسا لباس پہنا رکھا ہے۔ انعام اللہ سمنگانی کا مزید کہا کہ بعض اوقات غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایسا مواد نشر کیا جاتا ہے، جو افغانستان کے مذہبی اور ثقافتی عقائد اور قومی مفادات کے خلاف ہوتا ہے۔ لہذا ٹی وی چینلز پر غیر ملکی میڈیا کے پروگراموں کے نشر کیے جانے کو بند کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…