اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تحصیل کونسل بٹیرہ، کولائی پالس کوہستان محمد اقبال نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کردہ جرمانہ ادا کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کولائی پالس کوہستان نے محمد اقبال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اور مانسہرہ جلسہ منعقد کرنے اور اس میں شرکت کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا بلدیاتی انتخابات میں جلسہ جلوس کی اجازت نہیں ہے۔