جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

101سالہ شخص نے بالآخر84سال بعد اپنے ہائی سکول کی ڈگری حاصل کرلی

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں 101 سالہ شخص نے بالآخر 84 سال بعد اپنے ہائی اسکول کی ڈگری حاصل کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے 101 سالہ میرل پٹ مین کوپر نے بالآخر 1930 کی دہائی میں اسکول چھوڑنے کے بعد

رواں ماں تقریبا84 سال کے انتظار کے بعد ہائی اسکول کی ڈگری حاصل کرلی۔رپورٹس کے مطابق کوپر نے 1934 سے 1938 تک مغربی ورجینیا کے ایک ہائی اسکول اسٹورر میں تعلیم حاصل کی لیکن جب وہ اور ان کی والدہ مالی وجوہات کی وجہ سے دوسرے شہر فلاڈیلفیا منتقل ہونے پر مجبور ہوئے تو ان کی تعلیم متاثر ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوپر کے ہائی اسکول کے نصاب میں لاطینی، حیاتیات، تاریخ، انگریزی اور ریاضی کے مضامین شامل تھے اور وہ کالج جانے کی خواہش رکھتے تھے تاہم قسمت نے ان کی اس خواہش کو پورا نہ ہونے دیا۔تاہم فلاڈیلفیا منتقل ہونے کے بعد کوپر نے اپنا کیریئر ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بنایا اور کافی محنت کے بعد وہ یونین کے نائب صدر بھی بن گئے لیکن وہ ہمیشہ اپنے ہائی اسکول کی ڈگری حاصل نہ کرنے پر پچھتاتے رہے۔بعد ازاں 2018 میں کوپر کے رشتے داروں نے ان کا پچھتاوا دور کرنے کیلئے حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے مل کر ویسٹ ورجینیا ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ساتھ کام کیا اور ان کو اعزازی ڈگری دلوانے کیلئے کوشش شروع کردی۔لہذا 19 مارچ کو کوپر اور ان کے اہل خانہ نے ایک خصوصی گریجویشن تقریب میں شرکت کی جس کے دوران انہیں ہائی اسکول کی جانب سے اعزازی ڈگری دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…