اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سید فخرنے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وہ وفاقی وزیر عہدے مستعفی نہیں ہوئے وہ بدستور اپنے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وہ جعلی اوربے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سید فخر امام کی طرف سے مستعفی ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے منصب سے ہٹانے پر وفاقی وزیر مستعفی ہوئے۔