منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری 10 افراد جاں بحق ،16زخمی

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیربالا(این این آئی)دیر کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ اپر دیر کے علاقے پاتراک چالال کے مقام پر پیش آیا

، حادثے کی شکار وین مردان سے کلکوٹ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بھی 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں میں حصہ لیا بعدازں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچیںاور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دیر منتقل کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان میں پتہ چلا ہے کہ ہائی ایس مردان سے کلاکوٹ جارہی تھی کہ راستے میں پاتراک چالال کے مقام پر حادثے کی شکار ہو گئی۔دوسری جانب وزیر اعلی محمود خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے، اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…