منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا، طارق بشیر چیمہ

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور(آن لائن، مانیٹرنگ) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا، پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی سے مبینہ اختلافات کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد سیاسی روابط اور ہلچل میں میں تیزی آگئی ہے اور تازہ ترین صورتحال میں ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی سے اختلافات کے بعد وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی کوشش تھی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ حکومت کی حمایت نہ کرے تاہم ق لیگ نے ان کی نہ مانی اور اسی معاملے اختلافات کے نتیجے میں انہوں ں ے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا، عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، پرویزالہٰی میرے محسن ہیں ہرحال میں ان کے ساتھ ہوں، چودھری شجاعت سے درخواست کی تھی عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمیرکی آواز پرووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، میں سمجھتا ہوں وزیراعظم نے بہت وقت ضائع کر دیا، میں تنہا ہوں دیگر ممبران اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیں گے۔واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…