جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر پر خودکشی، امریکی سفارت خانے کی شکایت پرامریکی لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزمان فیصل آباد سے گرفتار کر لیے  گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے پر امریکی لڑکی نے خودکشی کر لی، ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق

ملزمان ارسلان اور کمال انور نے دھوکے سے 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزحاصل کیں اور اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔شائلن ڈکسن ان کی اس حرکت سے اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے خود کشی کر لی۔ایف آئی اے نے تکنیکی ذرائع سے ملزموں کا سراغ لگایا اور دونوں کو فیصل آباد کے قصبے ڈجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ناقابل تردید ثبوت، شواہد اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعیدوستی ہوئی، میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، یا پھر امریکا میں ہی لڑکی کے ساتھ سیٹل ہونا چاہتا تھا۔ دوسری جانب کم سن ملازم کو وڈیرے نے ساتھی سمیت جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا 12 سالہ سلیم مالک کی حویلی چک نمبر265 ر۔ب بڑی ناگ میں مویشیوں کو چارہ ڈال رہا تھا وڈیرا عامر جٹ اپنے دوست زلفی بٹ کے ہمراہ سلیم کا بازو پکڑ کر ٹوکہ والے کمرے میں لے گیا کمسن ملازم سلیم کے ہاتھ پائوں باندھ کر نصف گھنٹہ زیادتی کرتے رہے زیادتی کے شکار بچے کے ماموں شاہد نے بتایا کہ چار یوم قبل ہماری والدہ فوت ہوئی گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور اوپر سے ہم غریبوں پر ظلم کیا گیا بااثر وڈیرا قانونی کاروائی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے انصاف فراہم کیا جائے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…