بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو اڈیالا جیل یا تو پھر خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا،پی پی رہنما کا دعویٰ

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 اور 24 مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔جاری کردہ بیان میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ 28 مارچ سے پہلے

عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں اور انکو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان کو اڈیالا جیل یا تو پھر خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔منظور وسان نے کہا کہ عوام، اپوزیشن اور اتحادیوں کا پہلا ہدف عمران خان کو ہٹانا ہے، ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد کیئر ٹیکر حکومت بنے، شہباز وزیراعظم ہوں گے اور پھر عام انتخابات کروائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس دیر سے بلوانے کا مقصد عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے اور اب عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ہے، حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، مولوی کا بھی زور ہے اور ہم بھی تیار ہیں۔مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جنوری، فروری اور مارچ یہ تین ماہ میں کھچڑی پکے گی، اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…