بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عصمت دری کا تازہ اور دلخراش واقعہ، گھر سے نکلنے والی بچی کی عفت و عزت تین بھیڑیئے نماء مردوں کی بھینٹ چڑھ گئی

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

خضدار(این این آئی)روایات و اقدار کی سرزمین خضدار میں عصمت دری کا تازہ اور دلخراش واقعہ، گھر سے نکلنے والی بچی کی عفت و عزت تین بھیڑیئے نماء مردوں کی بھینٹ چڑھ گئی ،گھر سے باہرنکلنے والی مسماۃ (ف) بوتل لیئے پڑوسی کے گھر پانی لینے نکلی تھی کہ تین لفنگوں نے انہیں زبردستی اٹھا کر خالی مکان میں لے گئے اور معصومہ سے جنسی زیادتی کی ،

اس طرح حواکی بیٹی حوس کے پجاریوں کے ہاتھوں لٹ گئی ۔سنی گنبدی خضدار کے رہائشی محمد اسلم نے صدر پولیس تھانہ خضدا رمیں درخواست دائر کردی ہے کہ گزشتہ روز 21مارچ کو ان کی بیٹی قریبی پڑوسی کے گھر پانی کے حصول کی خاطر بوتل لیکر نکلی تھی اور وہ پانی بھر کر اس گھر سے واپس آرہی تھی کہ تین ملزمان شاہ زیب ولد عبدالخالق قوم بارانزئی، یحیٰ ولد عبدالوہاب قوم بارانزئی اور بلال ولدزمان خان قوم نتھوانی ساکنان سنی نے زبردستی ان کی تیرہ سالہ بیٹی کو اٹھا کر قریب ہی زمان خان کی خالی حویلی میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچی کے والد کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ۔ واقعہ پر نہ صرف متاثرہ خاندان کرب کے عالم میں ہے بلکہ پورے علاقے میں خوف اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ملک کے دیگر حصوں میں بچیوں کے ساتھ ریپ کی خبریں آرہی تھیں تاہم اس طرح کا واقعہ جھالاوان میں پیش آنے کے بارے میں تصور نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ گزشتہ روز خضدار سنی میں پیش آنے والے واقعہ نے تمام طبقات کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس واقعہ پر ہر طبقہ فکر بے حد برہمی کا اظہار کررہاہے ۔ آج ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ودیگر سماجی افراد کے ہمراہ متاثرہ بچی کے گھر گئے ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں تسلیاں دی گئیں کہ مجرمان کسی بھی طرح قانون سے بچ نہیں پائیں گے اس واقعہ پر نہ صرف متاثرہ بچی کے خاندان بلکہ ہم سب بے حد کوفت محسوس کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے بچی کے والدکو حوصلہ دیا اور نقد ی رقم ان کے حوالے کردیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…