پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

اے آروائی نے عمران خان سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، منحرف رہنما احمد حسین دیہڑ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے (ن)لیگ کے سات ایم پی ایز کو شامل کر نے پر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا ، ایک ٹی وی چینل نے میرے انٹرویو میں توڑ مروڑ کر پیش کیا

جس پر مجھے افسوس ہے ، اپنے موقف قائم ہوں ، کسی کر دار کشی نہیں ہونی چاہیے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرا انٹرویو لیا جس میں ایک کلپ دکھایا گیا میں نے کسی وقت کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے اور اسے ارطغرل بھی کہتا تھا لیکن میں نے دیکھا عمران خان مسلم لیگ (ن) کے سات ایم پی اے شامل کررہے ہیں جس کے بعد میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا اور یہی بات میں نے ایک چینل کو بتائی تو انہوںنے میری بات کو توڑ مروڑ اور آگے پیچھے سے فقرے کا ٹ کرچلائی جس پرمجھے بہت دکھ ہورہا ہے اس کی طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے مطالبات وہی ہیں جو ٹی وی چینل پر بتائے ہیں اور میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میںسازش کر نے والوں کو کہونگا کہ محاذ آرائی اور کسی کی کر دار کشی نہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…