بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیوٹن کی محبوبہ ’’ایلینا ‘‘کا سوئٹزرلینڈ میں رہنا دشوار ہوگیا

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

برن (آئی این پی)روسی صدر ولادی میر پوتین کی “محبوبہ” Alina Kabaeva سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں اور وہاں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہی ہیں۔ تاہم اب ایک درخواست میں ہزاروں افراد کے دستخط کے ساتھ مطالبہ کیا گیا ہے کہ روسی صدر کی محبوبہ کو ملک سے نکال دیا جائے۔ جمناسٹک کی سابقہ کھلاڑی ایلینا کی عمر 38 برس ہے۔ ان کے والد کا تعلق مسلم تاتاری نسل سے ہے۔

یہ درخواست انگریزی ، فرانسیسی اور جرمن زبانوں میں تیار کی گئی ہے۔ درخواست میں ایلینا کو “فرضی آمر کی زوجہ” قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایلینا کو بین الاقوامی مقابلوں میں ملنے والے تمغے واپس لیے جائیں۔گزشتہ روز صبح تکchange.org ویب سائٹ پر اس درخواست پر 60 ہزار سے زیادہ افراد کے دستخط آ چکے تھے۔ایلینا 2008ء میں پوتین کے ساتھ جذباتی تعلقات میں منسلک ہوئی تھیں۔ بعد ازاں ایلینا نے 2015ء میں سوئٹزرلینڈ کے شہر Lugano میں ایک بچی کو جنم دیا تو معلوم ہوا کہ اس بچی کے باپ روسی صدر پوتین خود ہیں۔ سال 2019ء میں ایلینا نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔واضح رہے کہ پوتین کی حقیقی بیوی کا نام Lyudmila Skrebneva ہے۔ وہ 30 برس تک پوتین کی بیوی رہیں۔ تقریبا 8 برس پہلے طلاق کے ذریعے دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ لیوڈمیلا سابق ایئر ہوسٹس ہیں۔ وہ پوتین سے عمر میں پانچ برس چھوٹی ہیں۔ پوتین سے ان کی دو بیٹیاں 36 سالہ ماریا اور 35 سالہ ایکانرینا ہیں۔یاد رہے کہ 2008ء میں روسی اخبارMoskovsky Korrespondent نے یہ خبر شائع کی تھی کہ روسی صدر پوتین اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر ایلینا سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تاہم کرملن ہاؤس نے فوری طور پر اس خبر کی تردید کر دی اور مذکورہ اخبار کو بھی جلد ہی بند کر دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…