بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی کے باوجود گاڑیوں، ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرزکی مانگ میں اضافہ

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آ باد (آئی این پی ) گاڑیوں، ایئر کنڈیشنرز اور ریفریجریٹرز کی پیداوار اور مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران گاڑیوں، جیپ کی پیداوار میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران لائٹ کمرشل وہیکلز، ٹریکٹرز، بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار بھی بڑھ گئی ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں بڑی

صنعتوں کی پیداوار میں 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں آٹو موبائیل کی پروڈکشن میں جولائی تا جنوری 34.4 فیصد اضافہ ہوا جب کہ صرف جنوری 2022 میں گاڑیوں کی پیداوار 25.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 64.7 فیصد اضافہ ہوا۔ 7 ماہ میں 1 لاکھ 33 ہزار 791 کاریں اور جیپیں تیار کی گئیں۔ اس میں ایک لاکھ 25 ہزار 598 کاریں اور 8193 جیپیں شامل ہیں۔ اس دوران لائٹ کمرشل وہیکلز، ٹریکٹرز، ٹرکوں، بسوں کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔ 32 ہزار 585 ٹریکٹر، 16 ہزار 358 لائٹ کمرشل گاڑیاں، 3414 ٹرک، 339 بسیں جبکہ 14 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکل تیار کیئے گئے۔ موٹر سائیکلز کی پیداوار میں سات ماہ میں 3.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔ البتہ ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، الیکٹرک فین کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ 7 ماہ میں ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار میں 44.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا جنوری 3 لاکھ 12 ہزار 973 ایئر کنڈیشنرز تیار کیئے گئے۔ ریفریجریٹرز کی پیداوار 18 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 17 ہزار 413 ہوگئی۔ ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں 16.4 فیصد اضافہ ہوا، پیداوار 65 ہزار 817 تک پہنچ گئی۔ البتہ ٹی وی سیٹ کی پروڈکشن میں 1.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 421 رہی۔ الیکٹرک فین کی پیداوار میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا۔ حجم 14 لا کھ 67 ہزار 449 رہا۔ الیکٹرانکس مصنوعات کی مجموعی پیداور میں 7 ماہ میں 7.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹیکسٹائل، فوڈ، بیوریجز، تمباکو، فارما سیوٹیکلز، کیمکلز، لوہے، اسٹیل، لیدر مصنوعات، پیپر بورڈ، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔ پیٹرولیم ، کھاد، الیکٹرانکس، انجینئرنگ اور ربڑ مصنوعات کی پیداور میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…