بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سری لنکا میں معاشی بحران سنگین پیٹرول کے حصول کیلئے قطار میں کھڑے 2افراد انتقال کر گئے

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کولمبو (آئی این پی)سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ا?سمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث پیٹرول اور ایندھن کو محفوظ کرنے کی جدوجہد کے دوران قطار میں لگے 2 افراد انتقال کرگئے۔سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث شہری پیٹرول اور

ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا کے 2 مختلف حصوں میں پیٹرول اور ایندھن لینے کے لیے لگی قطار میں انتظار کرتے دو معمر افراد اچانک گرگئے اور جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق انتقال کرنے والے افراد میں سے ایک کی عمر 70 سال تھی اور وہ پیشے سے ڈرائیور تھا جبکہ ذیابیطس اور دل کا مریض بھی تھا جبکہ دوسرے شخص کی عمر 72 سال تھی، دونوں ایندھن اور پیٹرول لینے کے لیے تقریباً چار گھنٹے سے قطار میں کھڑے تھے۔واضح رہے کہ سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا نے خام تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد اپنی واحد ایندھن ریفائنری میں بھی کام معطل کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…