بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیوی کے کھانا نہ پکانے پر پولیس کو شکایت کرنے والا شوہر گرفتار

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک شخص نے پولیس کو بار بار فون کر کے بیوی کی شکایت کی کہ وہ کھانا نہیں پکا رہی جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے نوین نامی شخص کو پولیس ہیلپ لائن پر

بار بار فون کر کے بیوی کی شکایت کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہری نے جمعے کی رات کو ہولی کے تہوار کے موقع پر بیوی کی جانب سے بکرے کا گوشت نہ بنانے کی وجہ سے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر ایک دو نہیں بلکہ 6 مرتبہ کال کر کے شکایت کی جس پر پولیس نے تنگ آکر اس شخص کو ہی گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اسے مذاق کال سمجھ کر نظر انداز کیا گیا لیکن جب نوین نے مسلسل کالز کر کے اپنی بیوی کے خلاف شکایت درج کرنے کا کہا تو پولیس افسر نے اپنے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی جس پر انہوں نے اس شخص کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ نوین جمعہ کی رات نشے میں گھر واپس آیا تھا اور وہ اپنے ساتھ مٹن لایا تھا اور چاہتا تھا کہ اس کی بیوی اسے پکائے، تاہم بیوی اس کی شراب نوشی جیسی بری عادتوں سے تنگ تھی اس لیے اس نے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس شخص نے پولیس کو کالز کر کے پریشان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف انڈین پینل کورٹ (آئی پی سی) کی دفعہ 290 ( پریشان کرنے) اور 510 (نشے کی حالت میں بدتمیزی) کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…