بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا آپ حجاب میں موجود اس معروف اداکارہ کو پہچانتے ہیں؟

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی /آئی این پی) معروف پاکستانی اداکارہ کی نقاب میں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے ۔ پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی کو نقاب میں دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر سجل علی نے نقاب پہنے ایک انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں  نے سیاہ عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے کو نقاب سے مکمل ڈھانپا ہوا ہے۔

سجل  کی اس ویڈیو میں بیک گرانڈ پر گلوکار دانیال ظفر کا اڑھ چلیے گانا بھی سنا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ویڈیو میں موجود سجل علی کا پہناوا کسی شوٹنگ کے لیے ہے  تاہم مداح اس حوالے سے متجسس ہیں۔ایک صارف نے سجل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے توبہ کرلی۔ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے ڈپریشن سے جوڑا اور لکھا کہ وہ مایوس ہیں اور یہی وجہ ہے جب انسان مایوس ہو تو مذہب اور روحانیت کی جانب رخ کرتا ہے۔دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا۔سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…