بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف بزنس مین کا دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

شکاگوسٹی(این این آئی) امریکی تاجر اور میئر کے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوتِ خرید کے پیشِ نظر دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی وہ شکاگو میں دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت بانٹ چکے ہیں جس کے اعلان کے بعد مخصوص پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی تھیں۔

منصوبے کے تحت شہر بھر کے 50 پمپوں پر فی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکے گا۔صبح سات بجے سے لوگ مخصوص پیٹرول پمپوں کی جانب لپکے تھے کیونکہ دس لاکھ ڈالر کے بقدر پیٹرول کے بعد بھی وہ کچھ روز قبل مزید دولاکھ ڈالر کا ایندھن دے چکے ہیں۔ لیکن اس ہمدردی سے اچھا خاصا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ پیٹرول اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں اور عام افراد کے لئے کئی سڑکیں بند ہوگئیں۔ بعض افراد گاڑیاں لائن میں چھوڑ کر وقت گزارنے دیگر مقامات پر چلے گئے اور پولیس کو سارے انتظامات سنبھالنے پڑے تھے۔دوسری مرتبہ جب ولی نے مفت پیٹرول بانٹنا شروع کیا تو بھی کئی مقامات پر لوگوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے نظم و ضبط کی درخواست کی ہے۔ ولی نے بتایا کہ شہر کے 50 پیٹرول پمپوں میں سے ہر پمپ 20 ہزار ڈالر کا پیٹرول مفت دے گا جس کی رقم پہلے ہی دی جاچکی ہے۔تمام مسائل اور بدنظمی کے باوجود لوگوں کی بڑی اکثریت نے ولسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ تاریخی مہنگائی سے گزررہا ہے اور غریب افراد کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…