جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 افراد سمیت پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے

datetime 22  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ/راولپنڈی(این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 جوانوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 21 مارچ 2022 کو ضلع باجوڑ کے

علاقے بلورو میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔بیان میں کہا گیا کہ فورسز کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کر تے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے.آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق اور اورکزئی کے رہائشی 21 سالہ سپاہی کامران نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہریوں نے دم توڑ گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہریوں کی شناخت عصمت، الہام اور بہادر کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج پاک سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…