بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کمی کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 23 مارچ کے موقع کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کیلئے 90 دن کی سزاوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔قیدیوں کی سزاوں میں کمی آئین پاکستان 1973 کے

آرٹیکل 45 کے تحت کی جائے گی۔سزائوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں سوائے انکے جن کو دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہوئی ہوں۔مرد قیدی جن کی عمر 65 سال سے اور خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔سزائوں میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر والے قیدیوں پر بھی ہوگا اگر وہ اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہوں گے۔مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر ان سزائوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔سزاوں میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا اور صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…