بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پنجاب کی نو منتخب عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو پنجاب سے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں راجیہ سبھا کی 5 سیٹیں اگلے ماہ خالی ہوں گی،

پنجاب کے 117 اسمبلی حلقوں میں سے 92 پر عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔41 سالہ ہربھجن سنگھ نے انتخابات سے پہلے پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی تھی، جس سے کانگریس کے رکن کے طور پر سیاست میں ان کے ڈیبیو کی قیاس آرائیوں کو ہوا ملی تھی۔ لیکن سابق کرکٹر نے اس کی تردید کی تھی۔واضح رہے بھارتی ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان ہیں جو ایک اسٹینڈپ کامیڈین تھے۔انتخابات میں پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔ ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…