بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت ،سفاک باپ نے گھر میں سوئے بیٹے و بہو سمیت دو پوتیوں کو زندہ جلاڈالا

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کیرالہ (آئی ا ین پی ) بھارتی ریاست کیرالہ میں سفاک باپ نے اپنے بیٹے ، بہو اور دو پوتیوں کو گھر میں آگ لگا کر زندہ جلادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے علاقے اڈوکی میں 79 سالہ حامد کا اپنے بیٹے 50 سالہ محمد فیضل سے جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

حامد کئی بار اپنے ہی بیٹے کو اسے جلا کر مار دینے کی دھمکیاں دے چکا تھا۔ فیضل نے اس سلسلے میں پولیس کو درخواست بھی دی تھی لیکن پولیس نے دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ کرادیا تھا۔ معاملہ پولیس میں جانے کے باوجود حامد نے اپنے بیٹے اور اس کے پورے خاندان کو ہلاک کرنے کا تہیہ کررکھا تھا۔ اپنے ارادے کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے حامد نے فیضل اور اس کے بیوی بچوں کے سونے کا انتظار کیا۔ حامد نے گھر کو باہر سے بند کیا اور پیٹرول کی بوتلیں کھڑکی سے اندر پھینک کر آگ لگادی۔ گھر میں سوئے تمام لوگوں کو مارنے کے لیے حامد نے پانی کی سپلائی روکنے کے لیے موٹر کی بجلی کا کنکشن بھی کاٹ ڈالا۔ آگ لگنے سے 50 سالہ فیضل، اس کی 45 سالہ بیوی شیبا ، بیٹی 17 سالہ مہرین اور 12 سالہ اثنا جل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جب کہ موقع پر سے ہی حامد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…