بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں خطرناک وباء پھوٹ پڑی

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کوئٹہ(آئی این پی)افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں جلدی وباء پھوٹ پڑی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں لشمنیا بیماری پھیلنے لگی ہے، لشمنیا مرض کے روزانہ کے بنیاد پر 30سے 35کیس رپورٹ ہونے لگے ،اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ

لشمنیا مرض کے اکثر کیسز سرحدی علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، یہ بیماری افغانستان کے سرحدی علاقے سے پاکستان میں داخل ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بیماری سے متعلق کوئٹہ میں بھی تین سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، سول اسپتال بی ایم سی اور شہید بینظر اسپتال میں سینٹرز قائم ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ لشمنیا بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے انجکشن اسپتالوں میں دیئے ہیں، بیماری کو اگر وقت سے پہلے کنٹرول نہیں کیا گیا تو بیماری زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لشمنیا کے مریضوں کے لئے مخصوص وارڈ بھی بنائے گئے ہیں، بیماری اب تک اتنی خطرناک نہیں کہ مریض کو اسپتال میں داخل کیا جائے، مریض کو انجکشن دے کر واپس گھروں کو بھیج دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…