بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ کا فوجی طیارہ ناروے میں گر کر تباہ

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کوپن ہیگن (شِنہوا)نیٹو کی مشقوں میں شریک ایک امریکی طیارہ شمالی ناروے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ طیارے میں عملہ کے 4 رکن سوار تھے۔شمالی ناروے میں مشترکہ ریسکیو کوآرڈنیشن سنٹر یا ہوویڈریڈنگزسینٹرل(ایچ آر ایس)نے بتایا کہ عمودی اڑان بھرنے والا 2 انجنوں والا

فوجی طیارہ بیل بوئنگ وی22 تربیتی مشن کے دوران بوڈو میں اپنی طے شدہ منزل پر پہنچنے میں ناکامی کے فورا بعد لاپتہ ہو گیا۔ایچ آر ایس کے پریس افسر جان ایسکلڈ سیورینسن کے مطابق طیارے کا ملبہ رات 9 بجکر 17 منٹ پر بوڈو کے شمال میں متعدد غاروں کی وجہ سے مشہور وادی گراٹاڈلین کے نزدیک سے دریافت ہوا۔اطلاع ملتے ہی زمینی امداد کو روانہ کر دیا گیا اور وہ ابھی جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن فضا سے ملبے کے آس پاس کے علاقے میں زندگی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔یہ طیارہ 10 مارچ سے 10 اپریل تک شیڈول نیٹو کی مشترکہ زمینی ، سمندری اور فضائی تربیتی مشقوں میں شریک تھا۔ مشقوں کو “کولڈ ریسپانس ” کا نام دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…