بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف الوداع ، اہم ترین رہنمانے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ میں سیاسی و سماجی راہنما عبدالرحمان وسیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک نواب شیر وسیر ایم این اے نے حلقہ کے مفادات کی خاطر پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے عمران خان نے ضلع بنانے کا اعلان کر کے وعدہ پورا نہ کیا ایک کڑور نوکریاں دینے کی بجائے عوام کو بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا جبکہ ملک آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبا دیا گیا

عمران خان نے مقامی ایم این ایے ملک نواب شیر وسیر سے تمام کئے گئے وعدوں میں کوئی بھی وعدہ پورا نہ کیا جس کی بنائ پر دلبرداشتہ اور اپنے حلقے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے ملک کے وزیراعظم کو ایسے الفاظ زیب نہیں دیتے جس سے وہ عوامی نمائندوں کی تذلیل کرے پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آکر ان کے قریبی ساتھی بھی انہیں چھوڑ چکے ہیں عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کے پاس اسوقت 225 ارکان اسمبلی موجود ہیں جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ملک نواب شیر وسیر نے ہمیشہ اپنے حلقہ کی بہتری کیلئے سیاست کی ہے عوام کی دہلیز پر نوکریاں فراہم کی ہیں سیاسی ادوار میں اپنے حلقے میں سوئی گیس , پاسپورٹ آفس, نادرا آفس, کی فراہمی گاؤں میں جانے والی سڑکوں کی تعمیر سکولز کی اپ گریڈیشن صاف پانی کی فراہمی ملک نواب شیر وسیر کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے تحفے ہیں جس کی وجہ سے وہ متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہو چکے ہے جڑانوالہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں مگر عوام ان کے جھانسے میں بالکل نہیں آئیں گی اور آئندہ الیکشن میں ملک نواب شیر وسیر بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…