بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاداری تبدیل کرنے میں عمران خان کو اپنا استاد مانتا ہوں، منحرف رکن پی ٹی آئی پھٹ پڑے

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے کہا ہے کہ پارٹی وفاداری تبدیل کرنے میں عمران خان کو ہی اپنا استاد مانتا ہوں۔ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ عمران خان نے ن لیگ کے 12 ایم پی ایز سے مل کر وفاداری تبدیل کرنے کی بنیاد رکھی تھی۔

احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ خان صاحب نے کہا دوسری پارٹی کے لوگوں کو ساتھ ملا رہا ہوں، دوسری پارٹی کے لوگوں کو ملانا بے غیرتی نہ سمجھا جائے، پارٹی تبدیلی کے لیے عمران خان کو استاد مانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں سے عمران خان ملیں تو کہتے ہیں وکٹ گرا دی، خان صاحب، ہمارا کْتا، کْتا، آپ کا کتا ٹومی، کتنی خطرناک بات ہے کہ نیوٹرل کو جانور کہہ کر ان کو میسج دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں آٹے، دال میں نہ الجھاؤ، بین الاقوامی امور دیکھنے دو، عمران بتائیں، ابھی تک ایف اے ٹی ایف سے کیوں نہیں نکل سکے۔احمد حسن ڈیہڑ نے کہاکہ خان صاحب آپ کی کامیابی کے جھنڈے ہم نے بہت دیکھ لیے ہیں، عمران خان کی شکل نہیں، نظریہ دیکھ کر آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شروع سے ہی مائنس ون کے دلدادہ ہیں، شاہ محمود قریشی کو لابنگ کرنے پر ہی زرداری صاحب نے نکالا تھا، شاہ محمود اب بھی مائنس ون کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا حالات سے لگتا ہے کہ حکومت کو جہانگیر ترین کی بد دعا لگی ہے، جہانگیر ترین اور علیم خان پر بڑے ظلم کیے گئے۔اس سے قبل ایک اور منحرف رکن اسمبلی عبدالغفار وٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ مجھ پر سندھ ہاؤس جانے اور پیسے لینے کا الزام لگایا گیا، کبھی سندھ ہاؤس گیا ہی نہیں اور رشوت لینے اور دینے کو حرام سمجھتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…