برسلز(این این آئی)سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع ہوگئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ان فوجی مشقوں کوکولڈ ریسپانس ایکسرسائزکا نام دیا گیا ہے۔ اس میں نیٹو کے 27 رکن ممالک کے 30000 سے زائد فوجی منفی درجہ حرارت میں تربیت حاصل کریں گے۔جے ای ایف کا قیام سن 2012 میں عمل میں آیا تھا۔ اس اتحاد کے ممالک برطانوی قیادت میں فوجی مشقیں کررہے ہیں تاکہ روس کی سرحد سے متصل اسٹریٹیجک علاقوں میں نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنایا جاسکے۔