بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید بھول رہے ہیں وہ سٹوڈنٹ لائف میں ہمارے بزرگوں سے پیسے لیا کرتے تھے ، مونس الہی

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر مسلم لیگ ق شدید برہم ہو گئی ۔ اس حوالے سے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید شیخ رشید بھول رہے ہیں وہ ہمارے بزرگوں سے زمانہ طالب علمی کے دور میں پیسے لیا کرتے تھے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے شیخ رشید کو

دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے آپ اپنی زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔دوسری جانب اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا بیان اپنی وزارت بچانے کیلئے ہوسکتا ہے، ریلوے تباہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے اب وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کردیا ہے، شیخ رشید کی اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ شیخ رشید کا بیان قابل افسوس ہے، شیخ رشید چودھری خاندان کو اچھی طرح جانتے ہیں، شیخ رشید کا بیان اپنی وزارت بچانے کیلئے ہوسکتا ہے،ریلوے تباہ کرنے کے بعد شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اپوزیشن تحمل اور بردباری سے کام لے ایسا نہ ہو اسے ایک کے بجائے 10 سال کا انتظار کرنا پڑے،ووٹوں کی خرید وفروخت کابازار گرم ہے،تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک ہوگی،ضمیر فروش مال بنانے کیلئے اپوزیشن کے پاس جارہے ہیں،پانچ،5ارکان والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میلنگ کررہے ہیں،ست چوک اور چوراہیں سے نکل کر کالے کیمروں میں آگئی ہے ارکان اسمبلی مشہوری کیلئے تھانے گئے،بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعت ہے وہ ڈھنکے کی چوٹ سے عمران خان کے ساتھ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،پاکستان تحریک انصاف کے سردارخادم حسین وردگ،منیراحمدکاکڑ،عبدالباری بڑیچ، عالم خان کاکڑ، اسرار خان کاکڑودیگر بھی موجود تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کاافتتاح ہوا ہے سیکسیشنل سرٹیفکیٹ عمران خان حکومت کی بہت بڑی اچیومنٹ ہے، پاکستان میں پہلی دفعہ آئی ویزا کااجراء کیاہے عمران خان کی قیادت میں صحت کارڈ کااجراء کیاگیاہے جو میرا سب سے پسندیدہ ہے،شیخ رشید احمد نے کہاکہ انصار الاسلام یا بیت الاسلام نے گزشتہ روز چڑھائی گئی،ملیشیاء کی اجازت نہیں،

اسلام آباد میں دخل اندازی کی کسی ملیشیاء کو اجازت نہیں ہوگی،ایف سی اور رینجرز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ آخری تین دن ایم این ایز ہاسٹل اور پارلیمنٹ لاجز کا دفاع کریں ویسے تو یہ قابل نہیں یہویسے ہی ہاریں گے،آرٹیکل245کے تحت فوج کو طلب کرسکتے ہیں لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،اپوزیشن کانام لئے بغیر انہوں نے الزام عائد کیاکہ انہوں ووٹوں کی خرید وفروخت کابازار گرم کیاہواہے،

بلیک میلنگ کررہے ہیں وہ اس انتہا کی بلیک میلنگ کررہے ہیں میں نے زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ کسی ممبر کی قیمت یا ریٹ لگے گا،اپوزیشن جتنا مرضی ریٹ لگالیں عمران خان 5سال پورا کرے گا، اپوزیشن شکست فاش کھائینگے،شیخ رشید نے کہاکہ میری دعا اور خواہش ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ طے پاجائے اور کوئی حادثہ نہ ہوجائیں کہ یہ ساری عمر پچھتائیں،ایک سال الیکشن کو رہ گئے ہیں

ایسا نہ ہوں یہ 10سال لائن میں لگے رہیں،10سال سلیکشن کے پیچھے لگے رہیں،اب آپ نے عدم اعتمادکی ہے یہ عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک ہوگی،ہم نے چمن میں بھی نیا بائیومیٹرک مشین لگالیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے وقت ارکان قومیاسمبلی رضامندی سے آرہے تھے اور اب لالچ سے جارہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ضمیر فروش ہیں وہ حکومت بنانے کیلئے آرہے تھے

اور یہ مال بنانے کیلئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن اور شیخ رشید کو خطرہ ہے احتراماََ کہہ رہاہوں مولاناغفور حیدری نے زبردستی میرے ساتھ تصویر کھینچائی ہے میں نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی رکھتاہوں پارلیمنٹ لاجز میں 60سے 70لوگ گھس آئے کس کو کیا پتہ ہے کہ365خاندان رہتے ہیں کسی کو نقصان پہنچے تو کسی کو پتہ نہیں ہوگا، ہم نے مردان اور مانسہرہ میں روکے ہیں

اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ الیکشن والے دن آئیں لگ پتہ جائے گا، شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم این اے دونوں کمپنیوں کی مشہوری کیلئے خود گئے انہیں بالٹی گوشت کھلایا،ان کو کہا چلے جاؤ آپ کی مہربانی ہوگی،سیاست چوک اور چوراہیں سے نکل کر کالے کیمروں میں آگئی ہے ان کی منتیں کی گئی وہ نہیں گئے،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تومیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا

میں باقی کسی کا ذمہ دار نہیں ہوںمیں ان لوگوں کی طرح نہیں جو 5ووٹ سے صوبے کے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کررہے ہیں،میں عمران خان کے ساتھ سایہ کی طرح کھڑا ہوں،عمران خان بطور وزیراعظم نے کہاہے کہ اگر وہ سڑکوں پرآئے تو وہ زیادہ خطرناک ہونگے اور واقعی خطرناک ہے وہ،بلاول سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ بلاول کے خلاف مجھ سے کوئی سوال نہ کرے میں خفا ہوکر چلاجاؤں گا وہ بیٹیوں کی جگہ ہے۔میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے صوبے کی سیاست کی بات نہیں کرتا، شیخ رشید نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعت ہے وہ ڈھنکے کی چوٹ سے عمران خان کے ساتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…