بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں گھی اورتیل کے بحران کا خدشہ

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی کی عدم توجہ سے گھی و کوکنگ آئل کے بحران کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدی پام آئل ملکی کھپت کے مقابلے میں کم سپلائی ہورہا ہے، گھی مینوفکچرنگ کمپنیوں کو خام مال کی قلت رمضان المبارک تک شدت اختیارکر سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خام مال کی سپلائی میں غیر معمولی کمی

گھی و خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، اس وقت ملک میں خام مال کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن ضروری ہے۔ تین ماہ سے اسٹاکس میں کمی ہو رہی ہے، پام آئل پامولین اورسویابین آئل کا سٹاک تیزی سے کم ہونے لگا ہے، خام مال کی سپلائی ملکی کھپت سے کم ہونے کے باعث موجودہ سٹاک 1 لاکھ 91 ہزار500 میٹرک ٹک رہ گیا ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو گھی و خودرنی تیل کی بلند قیمتوں کیساتھ قلت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔27 دسمبر2021 کو پام آئل پامولین اورسویابین آئل کا مجموعی ذخیرہ 2 لاکھ 98 ہزار میٹرک ٹن تھا، طلب کے لحاظ سے یہ اسٹاکس 77 ہزار میٹرک ٹن کم ہیں۔ 14 فروری 2022 میں خام مال کا مجموعی اسٹاک کم ہوکر 2 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن تھا، 28 فروری میں پام آئل پامیولین اورسویابین آئل کا مجموعی سٹاک 2 لاکھ 1000 میٹرک ٹن رہ گیا جوکہ ضرورت کے اسٹاک سے 1 لاکھ74 ہزار میٹرک ٹن کمی کا شکار تھے۔موجودہ ریکارڈ کے مطابق خام مال کا اسٹاک 1 لاکھ91 ہزار500 میٹرک ٹن رہ گیا ہے، یہ اسٹاکس ملکی ضرورت کے سٹاک سے 1 لاکھ 83 ہزار500 میٹرک ٹن کم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…