جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاید ن لیگ کو مجھ سے کچھ زیادہ ہی محبت ہے، شہزاد اکبر نے بیرون ملک روانگی کے دعوئوں کی تردید کردی

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعظم کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بیرون ملک روانگی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے دعووں کی تردید کردی ہے ۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما ملک سے جاچکے ہیں اور کسی کے سامنے نہیں آرہے ہیں۔

تاہم شہزاد اکبر نے نے اسلام آباد ایک نجی ٹی وی سے کرتے ہو ئے ن لیگ کے اس دعوے کی نفی کردی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترجمانوں کو پتا نہیں کیا پریشانی ہے،یہ لوگ کل سے خبریں چلا رہے ہیں کہ میں ملک میں نہیں، کل ایک چینل نے بھی میرے متعلق خبر چلائی، شاید مسلم لیگ ن کو مجھ سے کچھ زیادہ ہی محبت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرا اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے، یہ لوگ اپنی چوری کوچھپانے کیلیے ایسی باتیں کررہے ہیں، اپوزیشن کو صرف عمران خان کی ذات سے اختلاف ہے کیونکہ وزیراعظم نے ان کو ایکسپوز کردیا ہے، اپوزیشن اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو،اپوزیشن کو خود بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اعتماد نہیں ہے اگر اسے اعتماد ہوتا تو اسمبلی پر دھرنا دیے بیٹھی ہوتی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں تو بڑی خاموشی سے اپنی چھٹیاں گزار رہا تھا لیکن ن لیگ کی مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری نے مجبور کیا تو نجی ٹی وی کے اسٹوڈیو آیا۔ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کی تسلی کیلیے میں اس وقت یہاں موجود ہوں اگر وہ چاہیں تو یہاں آکر مجھے یہاں دیکھ کر اپنی تسلی کرلیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…