ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کے 20سے زائد اراکین ساتھ دیں گے، ہماری حکومت بنتی ہے تو شہباز شریف وزیر اعظم ہونگے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کودعوت دیدی ہے اب فیصلہ انہوں نے کرناہے،حکومت کے 20سے زائد اراکین ساتھ دیں گے، اگر (ن) لیگ کی حکومت بنتی ہے تو شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔ سابق صدر مملکت جسٹس(ر) محمد رفیق تارڑ کی رسم قل میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کے پاس جتنا بڑا عہدہ ہو اتنا محتاط ہونا پڑتا ہے۔ جتنے بڑے عہدے پر ہوں دل و دماغ بھی اتنا وسیع ہونا چاہیے۔ بڑے عہدے پر ہوں تو زبان پر بھی شائستگی ہونی چاہیے لیکن یہ الگ بات ہے کہ وزیر اعظم میں یہ خوبی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے 20سے زائد ارکاین اسمبلی ہمارا ساتھ دیں گے اور سب سے بات ہو گئی ہے۔ اگر (ن) لیگ کی حکومت بنی تو شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…